
جنگ بندی کے بغیر کوئی بھی اقدام ممکن نہیں ہے، حماس
تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے مشیر طاہر النونو نے کہا کہ مکمل جنگ بندی کے بعد ہی قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی تعمیر نو کا کام انجام پاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہم مسئلہ، غزہ کے خلاف جاری اسرائيلی جرائم اور جنگ کا بند کیا جانا ہے اور جب تک ایسا نہيں ہوتا کسی بھی مسئلے پر بات چیت اور مذاکرات فضول ہے۔