پاکستان میں آج ہونے والے دہشتگردانہ دھماکے میں 2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق گھوٹکی کے ریلوے اسٹیشن کے قریب گوشت کی دکان پر نصب بم دھماکا ہوا جس میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم علاقے میں سرچ کر رہی ہے
ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری؛ قبول نہیں کی۔