پاکستان اور ہندوستان کے مابین لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 29 سالہ سپاہی نور الحسن اور 25 سالہ وسیم علی جاں بحق ہو گئے۔
پاکستانی فوج کا کہنا ہے ہندوستان کی فائرنگ کا موثر جواب دیتے ہوئے فوج نے ہندوستانی فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں تباہ کر دیا۔