ایشیاپاکستانہندوستان

پاک و ہند میں کورونا کا قہر جاری، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6535 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 145380 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 146 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 4167 ہو گئی۔ اسی مدت میں اس بیماری سے 2770 لوگ شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 60491 ہو گئی ہے

دوسری جانب پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہےاورکورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 57 ہزار 616 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 196 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 38 ہزار 106 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 18 ہزار 314 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 408 ہو گئی۔ سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے جبکہ 369 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا سے ہلاکتیں 352 ہو گئی ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس سے بلوچستان میں 41 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ہزار 641 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 16 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 619 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے8افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ادھر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ وہ ممالک جہاں کورونا وائرس کی وبا میں کمی واقع ہورہی ہے اگر وہ اس وبا کو روکنے کے اقدامات سے بہت جلد دستبردار ہوجائیں گے تو پھر انہیں وبا کی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی صورتحال کے سربراہ ڈاکٹر مائیک ریان نے ایک آن لائن بریفنگ میں بتایا کہ بہت سارے ممالک میں کیسز کم ہورہے ہیں تو وسطی اور جنوبی امریکا، جنوبی ایشیا اور افریقہ میں بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button