ایشیاپاکستان

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، مختلف واقعات میں دسیوں جاں بحق

خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارش سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کوہستان کے علاقے تورغر میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ملبے سے دو بچوں کو زندہ نکال لیا گیا۔

لوئر کوہستان اور مانسہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور مرد جاں بحق ہو گئے، جبکہ بٹگرام تحصیل الائی میں پہاڑی تودہ گرنے سے دو بچیاں دنیا سے سِدھار گئیں۔

بونیر میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد اپنی جان گنوا بیٹھے، سوات میں 5 افراد کی موت ہوئی اور غذر روڈ پر مٹی کا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھر میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 10 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

اس درمیان وادی کالام میں پھنسے 500 سیاح محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے جبکہ شاہ کوٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوات موٹر وے بند ہو گئی۔

مالا کنڈ ڈویژن میں تباہی مچانے والا سیلابی ریلا نوشہرہ اور چارسدہ سے گزر رہا ہے۔ رابطہ پل بند کیے جانے سے جی ٹی روڈ پر پشاور اور چارسدہ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں 2 روز سے جاری بارش سے مختلف اضلاع میں تباہی ہوئی اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button