ایشیاپاکستان

پاکستان میں کورونا سے معروف ڈاکٹرسمیت 54 ہلاک

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3864 ہوگئی ہے۔

قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 577 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3864 ہوگئی جن میں سے 429 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی جبکہ 17 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان میں معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹرعبد القادر سومرو بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس کے مریضوں کو سہولیات دینے میں مصروف تھے۔ اسی دوران 2 اپریل کو ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر انہیں انڈس اسپتال میں داخل کرایا گیا اور آئیسولیشن میں رکھ کر علاج کیا جاتا رہا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور پیر کو جاں بحق ہوگئے۔

ڈاکٹر عبدالقادر سومرو پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے سابق صدربھی تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button