پاکستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ 7 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق 22 جنوری کو پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب ضلع ژوب کے سمبازہ سیکٹر میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔