ایرانفلسطینمشرق وسطی

فلسطین دنیائے اسلام کا بدستور پہلا مسئلہ ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ 14 مئی 1948 کو عالمی اور اسلامی تاریخ میں ایک دردناک اور سیاہ باب کا اضافہ ہوا جس کے گہرے اور دردناک اثرات آج بھی موجود ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اسلامی تعاون تنظیم، اسلامی ممالک، اقوام اور اسی طرح حریت پسند قوموں سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین آزاد کروانے کے لئے ان کی حمایت اور موثر اقدامات کریں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں فلسطینی عوام کی امنگوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے شہداء اور مجاہدین آزادی کو خراج تحسین پیش کیا اور سینچری ڈیل کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر بین الاقوامی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں اور بیت المقدس پر قبضے کا خاتمہ اورفلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے آبائی وطن میں واپسی کی راہ ہموار کرنےکے لئے سنجیدہ قدم اٹھائے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے زیادہ کے قبضے کے دوران، صہیونی حکومت نے ناجائز قبضہ اور فلسطین کے اصل مالکان کے خلاف جارحیت اور بے شمار جرائم کا ارتکاب کیا، مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی، صیہونی بستیوں میں توسیع کر کے مزید فلسطینیوں کو بے گھر کیا، بیت المقدس کو یھودی شہر بنانے کی کوشش کی، مغربی کنارے اورغزہ پٹی کو مسلسل محاصرہ میں رکھا، جولان کی پہاڑیوں پر ناجائز تسلط جمایا اور اب مغربی کنارے کے بڑے حصوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کر کے اپنی جارحانہ پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے فلسطینی سرزمین کے اصلی باشندوں من جملہ مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کی شرکت سے اپنی سرنوشت کے تعین اور بیت المقدس کی مرکزیت کے ساتھ آزاد فلسطینی حکومت کی تشکیل کے لئے آزاد ریفرنڈم کو ضروری قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button