اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسرائیل کے ساتھ بعض عرب ممالک کے تعلقات کی برقراری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی کاز کے مخالفین صیہونیوں کے تمام جرائم میں شریک ہیں۔
ایرانی اسپیکر محمد قالیباف نے کہا کہ فلسطینی کاز کے غدار بے تابی کے ساتھ ظالموں کی دست بوسی کر رہے ہیں اور مظلوم کے چہرے کو نوچ رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی برقراری کو ابھی ایک مہینہ بھی پورا نہیں ہوا تھا کہ عرب اسرائیل دوستی منصوبے کے ترجمان امریکی صدر نے ڈونلڈ نے گیارہ ستمبر کو بحرین اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات کی برقراری کی خبر دی تھی۔
قبلۂ اول کے غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو برقرار کرنے کے لئے عرب حکومتوں کی کوششیں ایسے عالم میں جاری ہیں کہ صیہونی حکومت برسوں سے فلسطنییوں کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ بہت سے عرب و اسلامی علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے۔