مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عید میلاد النبی (ص) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے فلسطین امت مسلمہ کے اتحادو یکجہتی کے مرکز کے عنوان سے بین الاقوامی تحریک اور مہم کا آغاز ہوگيا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مسئلہ فلسطین دنیائے اسلام کا سب سے پہلا اور اہم مسئلہ ہے جس کے اثرات دنیا بھر کے مسلمانوں پر مرتب ہوتے ہیں بعض اسلامی ممالک کے نام نہاد حکمرانوں کی مسئلہ فلسطین پر عدم توجہ اور اسرائیل کے ساتھ دوستی اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے باعث مسئلہ فلسطین مزید اہمیت کا حامل بن گیا ہے۔