ہزاروں فلسطینیوں نے مظاہرے کرکے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان تعلقات کی برقراری کی مذمت کی ۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ کے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے شرمناک فیصلے کے خلاف نعرے لگائے اور خیانتکاروں سے نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔
مظاہرین نے عرب حکمرانوں سے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
مظاہرین نے احتجاج کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد بن زائد اور بحرین کے امیر کی تصاویر بھی نذر آتش کیں۔