جنرل سلیمانی ایک خدائی تحفہ تھے: فلسطینی رہنما
ارنا نیوز نے فلسطین الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بدھ کے رور فلسطین کے غزہ علاقے میں ایران کی سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی منائی گئی۔ اس مناسبت سے غزہ میں ایک بڑا اجتماع ہوا جس میں فلسطین کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیتوں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی فلسطین کے سلسلے میں تمام مسائل کو لے کر فکرمندر رہتے اور انکے لئے اقدام کرتے تھے جس کے سبب علاقے کے سبھی لوگوں کی جانب سے وہ قدردانی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی کے ہونے سے علاقے کے حالات کا نقشہ ہی بدل گیا اور انہوں نے فکری، سیاسی اور عسکری میدان میں اقوام کو غیر معمولی تجربات سے روشناس کرایا۔ جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو استقامتی محاذ کے لئے ایک تحفہ الٰہی قرار دیا اور کہا کہ وہ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی پر گہرا یقین رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے تقریبا دوہزار جوان ٹریننگ کے سلسلے میں شہید قاسم سلیمانی سے جڑے رہے، وہ فلسطین کو بہت اچھی طرح پہچانتے تھے اور اس سے انہیں خاص عقیدت تھی، جس کے سبب فلسطینی عوام بھی انکے شیدائی تھے۔