ایشیادنیامشرق وسطییمن

شاہ خالد ائربیس پر میزائیل مارے جانے سے متعلق خبروں کی تصدیق

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے شاہ خالد ائربیس پر میزائیل مارے جانے سے متعلق خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے اپنے ایک فوجی بیان میں کہا ہے ” شاہ خالد ائربیس” کو اپنے ایک نئے میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بریگیڈير یحیٰی سریع نے جمعرات کی رات اپنے ایک بیان میں شاہ خالد ائربیس پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے کہ خدا کے لطف کرم سے ہمارے میزائیلی دستے نے ایک بیلسٹک میزائیل خمیس مشیط کی طرف فائر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ خالد ائربیس پر داغے جانے والے اس نئے قسم کے بلیسٹک میزائل کی ابھی رونمائی نہیں کی گئی ہے۔

بریگیڈیر یحیٰی سریع نے بتایا ہے کہ سعودی جارحین کے ہوائی اور زمینی حملوں میں شدت لائے جانے اور جارح قوتوں کی جانب سے اپنے وطن یمن کا محاصرہ جاری رکھے جانے کے جواب میں شاہ خالد ائربیس پر بلیسٹک میزائیل فائر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی اتحاد نے جمعرات کی شام دعوی کیا کہ یمن کی فوج کی جانب سے داغے جانے والے میزائیل کو خمیس مشیط کی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی مارگرایا گیا ہے۔

سعودی اتحاد نے صوبہ مارب میں ” صراوح” کے علاقے پر جہاں یمن کی نجات ملی فورس نے پیشقدمی کی ہے، 25 بار فضائی بمباری کی ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے جوابی حملوں کو سعودی اتحاد اور آل سعود کے حامیوں نے بین الاقوامی قوانین کے منافی اور جنگی جرم قرار دیئے جانے کا راگ الاپنا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button