ایرانمشرق وسطی

امریکہ کو ایرانی عوام کے خلاف عائد پابندیوں کا جواب دینا ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے آج پیر کے روز صحت سے متعلق 73 ویں سالانہ اجلاس سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ہم آہنگی اور اجتماعی تعاون کیلئے عالمی ادارہ صحت کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عالمی ادارے کی حمایت کی جائے نہ کہ بعض ممالک اس پر جرمانہ عائد کریں۔

انہوں نے اس بیماری پر قابو پانے کیلئے عالمی یکجہتی اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے منصفانہ اور مناسب قیمت پر ادویات کی فراہمی اور ویکسین تک رسائی کی ضرورت پرزور دیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کے حکام سے ویڈیو کانفرنس کے بعد کہا کہ ہم نے عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مشکل صورتحال کے موقع پر جب ہمیں ویکسن اور ادویات کی تیاری میں مشکلات کا سامناہے، ایران اور دوسرے ملکوں کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے میں کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button