القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں تل ابیب کے خلاف ایک بڑا میزائیلی حملہ انجام پانے کی خبر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حملے کے دوران دسیوں میزائل تل ابیب اور صیہونی کالونیوں پر داغے گئے کہ جس کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر صیہونیوں نے مکمل طور پرسنسر لگا رکھا ہے۔
واضح رہے کہ القسام بریگيڈ نے تل ابیب اور غزہ کے اطراف میں واقع عسقلان اور اشدود کو نشانہ بنائے جانے کے لئے دوگھنٹے کی مہلت دی تھی۔
اطلاعات کے مطابق مہلت ختم ہوجانے کے بعد القسام بریگيڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے الاقصی ٹی وی چینل سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ برج الجلا نامی ٹاور پر بمباری کئے جانے کے جواب میں تل ابیب اور اشدود پر دسیوں میزائل داغے گئے جا رہے ہیں۔
سخت سنسر کے باوجود ایسی ویڈیوز منظرعام پر آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطین کے استقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں نے غزہ سے دسیوں میزائل تل ابیب اور اشدود کی جانب فائر کئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تل ابیب سے دور تر حتی نابلس اور نتانیا تک استقامتی محاذ کی جانب سے داغے جانے والے میزائیلوں کو جاتے دیکھا گیا ہے۔