انسانی حقوقدنیافلسطینمشرق وسطی

صیہونیوں کا بیت المقدس پر یرغمال۔۔۔

صیہونیوں نے بیت المقدس کی بے حرمتی کی

ایک ایسے وقت میں کہ جب بعض عرب ممالک خود ساختہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول لانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، قبلۂ اول کی بے حرمتی کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں صہیونی شرپسندوں کی مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دسیوں انتہا پسند صہیونیوں نے مسجد الاقصی میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی، بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں 40 یہودی طلبا سمیت 86 یہودی تارکین وطن نے الگ الگ گروہوں کی شکل میں قبلۂ اول میں داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ صہیونی تارکین کے ہمراہ مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے والوں میں صیہونی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے، جو 1967 سے زیر قبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد الاقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button