سعودی فوجی اہداف پر یمن کے کامیاب ڈرون حملے
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مظلوم عوام کے خلاف قائم سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے اتوار کی صبح سعودی عرب کے علاقے نجران پر یمن کی مسلح افواج کے بھرپور ڈرون حملے کا اعتراف کیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے ڈرون حملے کے بعد ترکی المالکی کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے پر بھی ڈرون حملہ ہوا ہے۔
گزسشتہ ہفتے سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمنیوں کے 17 ڈرون طیاروں نے سعودی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ سعودی اتحاد بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی حفاظت کے لئے تمام اقدامات عمل میں لا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔
اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔