مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان رمضان شریف نے کورونایی بیماروں کی خدمات رسانی کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سپاہ تمام طبی وسائل کے ساتھ کورونا بیماروں کی خدمت رسانی کے لیے میدان میں حاضر ہے۔
اس سے قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری کو حکم دیا تھا کہ وہ مسلح افواج کے تمام اسپتالوں اور طبی مراکز کو کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کے سلسلے میں بھر پور استفادہ کریں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل رمضان شریف نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی کے حکم پر ملک بھر میں سپاہ کے تمام اسپتالوں اور طبی مراکز او اورونا بیماروں کے علاج کے لیے آمادہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنی تمام طبی توانائیوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے سلسلے میں بروئے کار لائے گی۔