شاممشرق وسطی

شام کے پارلیمانی انتخابات میں بعث پارٹی کی کامیابی

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹی آر ٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے پارلیمانی انتخابات میں صدر بشار اسد کی بعث پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو کامیابی ملی ہے۔ حزب بعث نے پارلیمنٹ کی 250 سیٹوں ميں سے 177 جیت لی ہیں۔ شام میں 29 جولائی کو پارلیمنٹ کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں بعث پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو 177 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ گذشتہ 9 برسوں میں شام میں یہ تیسرے پارلیمانی انتخابات تھے ۔شام نے ملک میں جاری دہشت گردی کے باوجود انتخابات منعقد کرکے جمہوریت کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button