المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اس کارروائی میں مشرقی صحرای السلمیہ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے ساتھ ہی دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
شام کی فوج نے گذشتہ دنوں بھی صوبہ حماہ کے شمال مغرب میں طنجرہ، الفطاطرہ اور المنارہ دیہاتوں کو آزاد کرایا تھا۔
دوسری جانب دہشتگرد امریکی فوجیوں نے شام کے الجزیرہ علاقے میں تیل کے کنووں سے پچاس آئل ٹینکر خام تیل چرا کر الولید گذرگاہ کے راستے عراق پہنچایا ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادی دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر غیرقانونی طور پر شام میں موجود ہیں۔
امریکہ نے شمال مشرقی شام میں کردوں کے زیرقبضہ تیل کے علاقے میں اپنی فوجی موجودگی مضبوط بنانے کے لئے دوہزار انیس میں دیرالزور اور الحسکہ نامی صوبوں میں فوجی دستے روانہ کئے تھے۔مغربی ایشیا میں دہشت گرد امریکی فوج کی سنٹرل کمانڈ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکی فوجی شام کے تیل اور اس سے ہونے والی آمدنی کے لئے شام میں موجود رہیں گے۔