ایرانمشرق وسطی

پابندیوں کی سیاست امریکہ کو لے ڈوبے گی، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ڈالر کی برتری اور اس ملک کی معیشت کو دوسروں پر حملے کے لئے بطور ہتھیار استعمال کرنا،اس کی نابودی پر منتج ہوگا۔

ڈھاکے میں اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمدجواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو پابندیاں لگانے کے لت پڑ گئی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکی حکام آئے دن کسی نہ ملک کے خلاف پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہیں تاہم ایران پر ان بابندیوں کا اثر ہونے والا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی معاملات کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے سے خود امریکہ کی معیشت تباہی کے راستے چلی جائے گی۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جب بھی امریکہ پابندیاں ختم اور ایٹمی معاہدے میں واپس آجائے،گا وہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button