
الاقصی جنگ کا فاتح فلسطین اور شکست صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کا مقدر: صدر ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں اتوار کو طوفان الاقصی اور انسانی ضمیر کی بیداری کے زیرعنوان ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رح نے فرمایا ہے کہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور بیت المقدس کی آزادی عالم اسلام کی ترجیحات میں سے ہے اور یہ کانفرنس عالم اسلام کے سب سے اہم مسئلے یعنی مسئلہ فلسطین پرغور کرنے کے لئے منعقد ہوئی ہے۔
صدر ایران نے مسئلہ فلسطین کا راہ حل استقامت و پائیداری کو قرار دیا اورکہا کہ اگرظالم گروہ، مذاکرات کی منطق کو نہيں سمجھ رہا ہے تو اس کا جواب استقامت ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ آج بھی الاقصی جنگ کا فاتح فلسطین ہے اورشکست صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کا مقدرہے۔