صیہونی حکومت نے غزہ پر حملوں میں غیر روایتی ہتھیاروں کا استعمال کیا
غزہ کے شفا ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ کی جنگ میں زخمیوں کے جھلسنے کے واقعات، صیہونی حکومت کی طرف سے غیر روایتی ہتھیاروں کے استعمال کا نتیجہ ہیں کہ جس کی وجہ سے صورتحال کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے–
انہوں نے خبردار کیا کہ اس وقت طبی نظام، مکمل تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ غزہ میں شفا ہسپتال کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ زخمیوں کی تعداد حد سے زيادہ ہے، اور دواؤں ، طبی آلات اور طبی ٹیم کی کمی کی وجہ سے، ہم بھاری بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں ۔
محمد ابو سلمیہ نے کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی طرف سے استعمال کیے جانے والے غیر روایتی ہتھیار، اسی فیصد تک جسموں کے جھلس جانے اور جلنے کا باعث بنے ہیں کہ جس کا علاج دنیا کے بڑے مراکز میں بھی نہیں کیا جا سکتا۔