ایران کے مستقل مندوب نے سرد جنگ کی ذہنیت کی طرف واپسی اور دنیا میں سلامتی کی صورتحال مزید خراب ہونے پر متنبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ میں قائم تخفیف اسلحے اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق کمیٹی کے 75ویں اجلاس میں سرد جنگ کی ذہنیت کی طرف واپسی کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں، مصنوعی ذہانت، سائبر اور بیرونی خلا کے میدان میں نئے خطرات کے ابھرنے کے ساتھ ہی دنیا کی سلامتی کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔