بحرین کے عوام نے اس ملک کی شاہراہوں پر بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود احتجاجی مظاہرے کر کے قدس کی غاصب اور جابر صھیہونی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے تعلقات کی برقراری کی مخالفت کی۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی تک ان کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی اور اسرائیلی پرچموں کو پاوں تلے روند ڈالا۔