عراق میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف فوج کا آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے کمانڈر نے ایک بیان جاری کرکے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف فوج کے آپریشن ” عراقی ہیروز” کے تیسرے مرحلے کے نتائج بیان کئے ہیں۔
عراقی فوج کے کمانڈر جنرل عبد اللہ الشمری نے کہا کہ یہ فوجی آپریشن، فوجی، سیکورٹی اہلکاروں، پولیس اہلکاروں، فضائیہ اور عالمی اتحاد کے تعاون سے انجام دیا گیا۔