یحیی سریع نے کہا کہ صَمّاد ۳ ڈرون نے ابہا ایئرپورٹ میں اہم فوجی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج جمعرات کی رات ٹوئیٹ کر کے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صَمّاد ۳ ڈرون نے ابہا ایئرپورٹ میں اہم فوجی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یحیی سریع نے کہا کہ آج رات کا حملہ سعودی اور اماراتی جارح افواج کی جانب سے یمن پر جاری حملوں اور محاصرے کا جواب ہے۔