یمن کے عوام نے بھی صیہونی حکومت کے ساتھ امارات اور بحرین کے تعلقات کی برقراری کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔
جنوبی یمن کے صوبہ ابین میں مظاہرین اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اور مسجد الاقصی کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے اور صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے تعلقات کی برقراری کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ یمنی مظاہرین نے اماراتی اور بحرینی حکام کے اس اقدام کو دین اور اسلامی عقائد کے ساتھ خیانت قرار دیا۔