
رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے ڈرون طیارے کو صوبہ صعدہ کے سرحدی شہر رازح میں مار گرایا گیا ۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی اتحاد نے جمعہ کے روز یمن کے 3 صوبوں البیضاء ، مأرب اور تعز پر حملہ کیا لیکن یمنی جوانوں نے اس کا دندان شکن جواب دیا۔
جارح سعودی اتحاد نے جمعرات کے روز یمن میں 2 ہفتے کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا مگراس کے باوجود یمن پر اس کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں۔