ایشیاایراندنیامشرق وسطییمن

مآرب میں سب سے بڑے سعودی فوجی کیمپ پر یمنی فوج کا کنٹرول

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مآرب کے مغربی علاقے میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صرواح میں سعودی اتحادی فوج سے متعلق کوفل فوجی کیمپ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے چار روز سے جاری جھڑپوں کے بعد اس فوجی مرکز کو اپنے کنٹرول میں لیا۔ یمن کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فوج نے مآرب کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں قابل ذکر پیش قدمی کی ہے جبکہ صنعا کے شمال مشرق میں واقع صوبے مآرب میں کوفل نامی سعودی اتحاد کا سب سے بڑا فوجی کیمپ موجود ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل قائم کئے جانے والے اتحاد کے ذریعے امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمنی عوام کو جارحیت کا نشانہ اور اس ملک کا مکمل طور پر محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ یمنی عوام پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت اور براہ راست حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button