ایرانمشرق وسطی

انسداد منشیات مہم میں موثر کردار پر ایران کی قدردانی

اسلامی جمہوریہ ایران میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات کے نمائندے الکساندر فڈولف نے کل ایرانی اینٹی نارکوٹکس پولیس کے چیف مجید کریمی سے ہونے والی ملاقات کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ سے وابستہ بین الاقوامی تنظیمیں منشیات کے خلاف جنگ میں ایران کی کاوشوں کی قدردانی کرتی ہیں۔

اس ملاقات میں فریقین نے منشیات سے مقابلہ کرنے کیلئے تعاون پر بات چیت کی۔

اقوام متحدہ کے نمائندے نے اسلامی جمہوریہ ایران کی انسداد منشیات پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button