عربمشرق وسطییمن

ماہ رمضان ختم ہوا،مگر یمن پر سعودی حملے نہ تھمے

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ اور حجہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔ ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

جارح سعودی اتحاد نے نو اپریل کو یمن میں یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور دعوی کیا تھا کہ کورونا کی روک تھام میں مدد کے لئے یمن کے خلاف تمام فضائی، بری اور بحری حملے بند کئے جاتے ہیں اور اگر فریق مقابل اس کا خیرمقدم کرے گا تو جنگ بندی کی مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے، لیکن اس جنگ بندی کے ڈرامے کے فورا بعد سے ہی جارح سعودی اتحاد نے اپنی یک طرفہ جنگ بندی کو پامال کرنا شروع کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button