عراقمشرق وسطی

عراقی حزب اللہ کی وارننگ: شہید کمانڈروں کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا

جعفر الحسینی نے ایک نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے حالیہ دورۂ عراق اور وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے ان کی ملاقات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ عراق اور سعودی عرب کے مابین سفارتی تعلقات بحال ہونے کی شرط، ریاض کی جانب سے عراقی عوام سے معافی مانگنا اور سعودی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنا ہے۔ انھوں نے عراق میں امریکی فوجیوں کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی عراق نہیں چھوڑیں گے تو مزاحمتی گروہ انھیں باہر نکالنے کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔

عراق کی حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کے قتل کے امریکی جرم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر شہید کمانڈروں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تین جنوری کو عراق میں دہشت گرد امریکی فوجیوں نے ایک ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button