سعودی اتحاد باز نہیں آرہا، یمن میں 172 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
المسیرہ نیوز چینل کے مطابق گذشتہ روز سعودی فوج نے یمن کے الحدیدہ، مارب، جوف، صعدہ، ضالع اور بیضا صوبوں پر جاسوسی پروازیں انجام دیں جسے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد شدہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی اتحاد نے یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورسز سمیت یمنی شہریوں کے رہائشی مکانات پر بھی بھاری گولہ باری کی۔
صوبہ الحدیدہ، جیزان مارب، حجہ، بیضا اور ضالع بھی سعودی راکٹوں اور مارٹر گولوں کا نشانہ بنے جبکہ صوبہ ضالع پر سعودی طیاروں نے تین بار بمباری کی۔