
فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اسرائیلی جاسوس طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے غزہ پر پرواز کرنے والے اسرائیلی جاسوس طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے غزہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد اسرائیلی ڈرون کو سرنگوں کردیا ۔
اسرائیل نے اپنے سرنگوں ہونے والے ڈرون کے بارے میں تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔