کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کے کمشنر محمد محفوظ ولی زاده نے کہا کہ آج صبح ایک کا بم دھماکہ اس وقت ہوا جب بگرام شہر میں امریکی دہشتگرد کانوائے وہاں سے گذر رہا تھا۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے امریکی دہشتگردی کے اڈے بگرام ایئربیس پر حملہ کیا ہے۔ ابھی تک اس حملے میں ہونے والے جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
پچھلے چند مہینے کے دوران افغانستان میں امریکہ کے با وردی دہشتگردوں اور اسی طرح بگرام میں دہشتگردی کے امریکی اڈے پر راکٹ حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن امریکی کمانڈروں اور افغان حکام نے ان حملوں میں ہوئے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔