افغانستانایشیا

افغانستان میں امریکی فوج کے خلاف مظاہرہ

افغان عوام نے اپنے ملک میں امریکی فوج کی موجودگی اور ان کی خود سرانہ کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فوج کے خلاف ہونے والے اس مظاہرے میں ہزاروں افغان شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین امریکہ مخالف نعرے لگاتے ہوئے، غیر ملکی فوجیوں کی خود سرانہ کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر افغانستان سے امریکی فوجیوں کے فوری اور غیر مشروط انخلا کے مطالبات درج تھے۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے دنوں امریکی فوج نے صوبہ ہلمند کے ضلع گرشک میں ایک کارروائی کے دوران متعدد افغان شہریوں کو ہلاک کر دیا جن میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button