افغانستانایشیا

افغانستان میں 5امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں جنگی مشن پر مامور امریکی فوج کی ٹیم کے 5 اہلکار ایک آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح‌الله مجاهد نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قندوز میں طالبان اور امریکی اور افغان فوجیوں میں ہونے والی جھڑپ میں 5 امریکی فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

طالبان کے ترجمان کے مطابق اس جھڑپ میں 18 افغان فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔

تاہم نیٹو نے دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دیتے ہوئے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے مقام اور وقت کی تفصیل نہیں بتائی ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button