اقوام متحدہ میں مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف قرار داد منظور ہوگئی، قرارداد نیوزی لینڈ میں حملے اور اسلام دشمن رویوں کے تناظر میں پیش کی گئی تھی۔
مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف قرار داد منظور ہوگئی، قرارداد نیوزی لینڈ میں حملے اور اسلام دشمن رویوں کے تناظر میں ترکی نے پیش کی تھی۔ جب کہ دیگر ممالک نے قرار دار کا متن اور خدوخال کو وضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ قرارداد اسلام دشمن ریوں کو مسترد کرتی ہے، ہمارے خطے میں بھی انتہا پسند انتشارپھیلا رہے ہیں، بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالم اسلام کے لیے خطرہ ہیں، دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے امن پسندی کے پل بنائے جائیں۔