غرب اردن میں ہونے والی ایک مزاحمتی کارروائی کے دوران دو صیہونی ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔
فلسطین الیوم کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان نے غرب اردن کے علاقے سلفیت ٹاؤن کے قریب حملہ کرکے متعدد اسرائیلی فوجیوں سے ہتھیار چھین لیے۔ اس کارروائی میں دو صیہونی ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے کم سے کم دس فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔جن لوگوں کو اغوا کیا گیا ہے ان میں الفتح تحریک کی قدس شاخ کے سیکریٹری شادی مطور بھی شامل ہیں۔