عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ایک کمانڈر علی الحسینی نے امریکہ کے تخریب کارانہ کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خفیہ طور پر داعش کی حمایت اور انہیں مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعشی عناصر ان علاقوں میں چھپے ہوئے جہاں امریکی فوجیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ جنوبی صوبے دیالہ میں داعش کے ایک حملے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا ایک کمانڈر اور چار رضاکار فوجی شہید ہوگئے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق عراقی فضائیہ نے ملک کے تین صوبوں کے سنگم پر واقع کوہستانی علاقوں میں روپوش داعشی عناصر کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں کم سے کم پچیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اس کاروائی میں داعش کی بنائی ہوئی نو خفیہ سرنگیں بھی تباہ کر دی گئیں جنہیں دہشت گرد عناصر رفت آمد اور اسلحہ چھپانے کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔
کہا جارہا ہے کہ عراق کی بری فوج دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کے لیے مذکورہ کوہستانی علاقوں میں داخل ہوگئی ہے۔