لبنانمشرق وسطی

امریکی شرائط پر حکومت کی تشکیل قبول نہیں: حزب اللہ

حزب اللہ لبنان نے امریکی شرائط پر نئی حکومت کی تشکیل کی مخالفت کی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیخ نعیم قاسم نے منگل کو کہا کہ لبنان کی نئی حکومت کو اصلاحات پر عمل درآمد کے ساتھ ہی بدعنوانی کے خلاف جدوجہد شروع اور بیرونی ممالک کے ناجائز فائدہ اٹھانے کے سلسلے کو روکنا چاہئے۔ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے اس سے قبل بھی لبنان کے داخلی امور میں امریکی مداخلت کو لبنان میں نئی حکومت تشکیل نہ پانے کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی حکام ، لبنانی سیاستدانوں سے براہ راست رابطے رکھتے ہیں اور اس وقت بحران سے باہر نکلنے میں تاخیر کی واحد وجہ لبنان کے داخلی امور میں امریکہ کی مداخلت پسندانہ پالیسیاں ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو لبنان کی سیکورٹی صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
درایں اثنا امریکی کانگریس کے کچھ ارکان نے چند دن پہلے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیوگوترس کے نام ایک پیغام میں ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بین الاقوامی قیادت کے ذریعے حزب اللہ لبنان کے اثر و رسوخ کو کم کریں۔ لبنان کے عوام نے اقتصادی بحران اور مالی مسائل کے سلسلے میں اس ملک میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی کے خلاف سترہ اکتوبر سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں اس ملک کے وزیرا‏عظم سعد الحریری کو استعفی دینا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button