افریقہعربمشرق وسطی

لیبیا: طرابلس کے جنوب میں شدید جھڑپیں

لیبیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں لیبیا کی فوج اور خلیفہ حفتر کی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

لیبیا کے ذرائع‏ ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ فریقین کے درمیان یہ جھڑپیں طرابلس ایر پورٹ جانے والے راستے اور عزیزیہ کے علاقے میں ہو رہی ہیں۔
یہ جھڑپیں ایسی حالت میں ہو رہی ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کے روز لیبیا میں فائر بندی کی ضرورت اور مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
خلیفہ حفتر کی فوج نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور بعض مغربی ملکوں کی حمایت سے سالوں سے لیبیا کے مشرقی علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے اور حال ہی میں اس نے شمالی لیبیا کی طرف پیش قدمی کی ہے۔
خلیفہ حفتر نے اپنی زیرکمان فوج کو چار اپریل کو طرابلس پر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button