افغانستانایشیادنیایورپ

امریکی فوجیوں نے افغانستان میں چالیس داعشی دہشت گردوں کو چھڑا لیا

افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں نے صوبہ بادغیس میں طالبان کی قید سے چالیس داعشی دہشت گردوں کو فرار کرا دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے خصوصی دستے نے صوبہ بادغیس کے ضلع جوند میں طالبان کی جیل پر حملہ کر کے چالیس داعشی دہشت گردوں کو چھڑا لیا۔ چھڑائے گئے داعشی دہشت گردوں کو امریکی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
بادغیس کی صوبائی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عبداللہ افضلی نے بتایا ہے کہ طالبان نے کئی ماہ سے درجنوں غیر ملکی داعشی دہشت گردوں کو قید کر رکھا تھا جن میں ازبکستان، قزاقستان، روس اور چین کے شہری شامل تھے۔
افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی جانب سے داعش کی حمایت میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے جس پر افغان حکام اور علاقے کے دیگر ملکوں کی جانب سے گہری تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button