ایرانمشرق وسطی

امریکی فوج میں ٹرمپ کے فیصلے پر عمل کرنے کی جرات نہیں : ایران

برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکی فوج میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلے پر عمل کرنے کی جرات نہیں ہے۔

برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیرحمید بعیدی نژاد نے سی این این چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشتگرد قرار دینے سے متعلق خدشات پائے جاتے ہیں کیونکہ اس سے خطے میں امریکی فورسز پر فوری اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی افواج کی پوزیشن بہت حساس ہے اس لئے اگر وہ ٹرمپ کے فیصلے پر عمل کریں تو ان کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی ۔

ایران کے سفیر نے کہا کہ ایسے فیصلے غلطی کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں جس سے امریکی مفادات کے لئے برعکس نتائج بر آمد ہوں گے ۔

حمید بعیدی نژاد نے ایران کو تنہا کرنے کی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی منصوبہ بندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ایران کی پوزیشن مستحکم ہے ۔

صدر روحانی نے حال ہی میں عراق کا دورہ کیا اور اس کے علاوہ ہمارے علاقائی ممالک بالخصوص عراق، پاکستان اور افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button