عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے شمالی سامرا میں داعش کی باقیات کے خلاف وسیع فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔
بغداد میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الحشد الشعبی کے ساتویں بریگیڈ کے جوانوں نے العسافیہ سے لیکر شمالی سامرا تک کے پورے علاقے میں داعش کے خلاف سرچ آپریشن اور دہشت گردوں کے صفائے کا آغاز کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الحشد الشعبی کے ساتویں بریگیڈ کے جوان فوج کے دسویں یونٹ کے تعاون سے مشرقی الانبار کے علاقے جزیرہ کرمہ اور الفلوجہ میں بھی داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔