ایرانمشرق وسطی

ایران اور یوکرین کے سربراہوں کی گفتگو، کی ایف کی جانب سے ایرانی اقدام کی قدردانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے دو دن کے دوران سنیچر کو دوسری بار یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی سے ٹیلیفونی گفتگو میں یوکرین کے ہوائی جہاز کے سانحے کے بارے تحقیقات کے نتائج کے باضابطہ اعلان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی غلطی کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا اور اس معاملے میں ملوث افراد کو قانونی مراحل کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

صدر مملکت نے یوکرین کے ماہرین کی شمولیت سے تحقیقات کو پورا کرنے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہی اس معاملے پر اقدام کرنے کے لئے عدالتی عمل شروع ہوجائے گا۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ تہران اس مسئلے میں اپنے تمام قانونی وعدوں پر کاربند ہے، کہا کہ اس حوالے سے تعاون کے لئے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو جاری رہے گی۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے اس موقع پر ایران کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے کی وجوہات کے بارے میں ایران کا آج کا بیان یوکرین کے لئے بہت ہی اہم ہے اور اس حوالے سے ایران کا قانونی عمل لائق تحسین ہے۔

یاد رہے کہ یوکرین کا ایک مسافر طیارہ بدھ کو تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد گرکر تباہ ہوگیا تھا ۔ اس حادثے میں ایک سو سڑسٹھ مسافر اور عملے کے نو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت ایرانی شہریوں کی تھی۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی ہائی کمان نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ایران کے اندر بہت سے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے امریکا کے صدر اور امریکی فوجی کمانڈروں کی دھمکیوں اور خطے میں فضائی نقل و حمل میں غیر معمولی اضافہ ہوجانے کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، ہر قسم کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے ہائی الرٹ کی حالت میں تھیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button