ایران کےنائب وزیر دفاع نے تازہ رونمائی شدہ دفاعی میزائل سسٹم باور 373 کو امریکی دفاعی میزائل سسٹم پیٹریاٹ سے طاقتور اور بہتر قراردیتے ہوئے کہا کہ باور 373 میزائل سسٹم کو ملک کی دفاعی ضرورت کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیر دفاع بریگیڈیئر شاہرخ شہرام نے کہا کہ ایران کو درپیش خطرات اور چیلنجوں کی روشنی میں ایس 300 سے طاقتور ترین دفاعی سسٹم کی ضرورت تھی اور اسی ضرورت کے پیش نظر باور 373 دفاعی میزائل سسٹم کو آمادہ اور تیار کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ باور میزائل سسٹم اپنے اہداف کی تلاش اور اسے نشانہ بنانے میں دقیق عمل کرتا ہے اور یہ ایک بڑا دفاعی میزائل سسٹم ہے جو امریکی دفاعی میزائل پیٹریاٹ سے بھی بہتر ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران دفاعی ساز و سامان بنانے اور میزائل سسٹم تیار کرنے میں دنیا کے چند بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے اسی طرح ایران سیٹلائٹ کے میدان میں بھی دنیا کے دس برتر ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
ایرانی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ باور-373 میزائل بیک وقت 100 اہداف کی نشاندہی اور ان پر 6 مختلف اقسام کے ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایران نے دنیا پر ثابت کردیا کہ ایران کی مسلح افواج ملکی دفاع میں کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔