بحرین کے عوام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے ہیں۔
شاخورہ اور ابوصبیح میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات نامنظور کے نعرے لگائے اور شاہی حکومت کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کی کوششوں کی مذمت کی۔اس سے پہلے بحرین کے علما نے ان لوگوں کو بے نقاب کرنے اور ان پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کوشش کر رہے ہیں۔شیعیان بحرین کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے صیہونی دشمن کے ساتھ عرب ملکوں کے تعلقات کو اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کی حمایت کے مترادف قرار دیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اسلامی ملکوں کے تعلقات کی بحالی امت مسلمہ کے لیے کسی سانحے سے کم نہیں اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔