ایشیاپاکستان

بلوچستان میں دہشتگردی یونیورسٹی سپرنٹنڈنٹ جاں بحق

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہوئی ہے جس میں بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دکانی بابا پل کے قریب ایک گاڑی پر موٹر سائیکل سوار مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ حسین شاہ جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد دہشتگرد باآسانی فرار ہوگئے، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مقتول سپرنٹنڈنٹ شعبہ امتحانات بلوچستان یونیورسٹی حسین شاہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button